چیمبر کی بھر پور کاوشوں سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کو واپس لیا گیا:شعیب بٹ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شعیب بٹ ،سینئرنائب صدر آفاق ایوب اور نائب صدر وقاص افضل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر کی بھر پور کاوشوں کی بدولت حکومت پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کو واپس لے لیا۔تفصیل کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں گوجرانوالہ چیمبر کے صنعتی وتجارتی وفود نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کے حوالے چیمبرآف کامرس میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لوگ پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔محکمہ میں عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی لہٰذا گوجرانوالہ چیمبر پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ پر شہریوں کی آواز متعلقہ ایوانوں تک پہنچائے اور اضافہ کو واپس کرنے پر کردار ادا کرے گوجرانوالہ چیمبر محمد شعیب بٹ نے پراپرٹی ٹیکس میں کئی گناہ اضافہ پربزنس کمیونٹی اور پریشانیوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف صوبائی بلکہ وفاقی سطح پر پراٹی ٹیکس کے ریٹ میں اضافہ کے متعلق نہ صرف خط و کتابت کی بلکہ کئی حکومتی اعلیٰ شخصیایت سے ملاقاتیں کر کے بزنس کمیونٹی اور عوام کے اس جائز مطالبے کو عملی شکل دیتے ہوئے پراپرٹی کے حالیہ اضافہ کو واپس کروایا ۔انہوںنے بزنس کمیونٹی اور شہریوں کو مزید آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس میںاضافہ کے جو نوٹسز موصول ہوئے ہیں محکمہ ان پر کوئی کاروائی نہیں کرے گا۔بلکہ محکمہ پراپرٹی ٹیکس میں صرف 10فیصد کے اضافہ سے نئے نوٹسز ارسال کرے گا۔ گوجرانوالہ چیمبراپنی بزنس کمیونٹی اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔