ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ندیم ہاشمی سے ملاقات ، والدہ کے انتقال پرتعزیت کی
کراچی (نیوزرپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی بلدیاتی کمیٹی کے رکن ندیم ہاشمی کے گھر جاکر انکی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ندیم ہاشمی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان آپکے ساتھ ہے ۔بعد ازاں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ودیگرنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ندیم ہاشمی کی والدہ کی مغفرت فرمائے انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اورتمام اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین