ختم نبوتﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، ثروت اعجاز قادری
کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شہدائے ختم نبوت ﷺکی قربانیاں رنگ لارہی ہیں،ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے شہید ہونیوالے کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،ختم نبوتﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،ملک بھر میں غیر اعلانیہ گیس بندش کے بعد پیٹرول بھی نایاب کردیا گیا ، حکمرانوں کی مایو س کن پالیسیوں نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے، گیس پیٹرول غائب مہنگائی کا طوفان عوام حکومتی پالیسیوں سے شدید مشکلات کا شکار ہیں ،طفل تسلیوں سے کام نہیں چلے گا اب عملی طور پر کام نہ کیا تو عوام کا غیض غضب کا سامنا کرنا ہوگا ، غریب عوام کو ہر سطح پر کنگال کرنے کا سلسلہ اب روکنا ہوگا، پیٹرول پمپس بند ہونا حکومتی مشینری کی مایوسی کارکردگی ہے ، PSO پمپس کھلنے کے حکومتی دعوے ہمیشہ کی طرح جھوٹے نکلے عوام پیٹرول کیلئے پریشان ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ لولی پاپ کا دور ختم حکمرانوں نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو مدت پوری کرنا مشکل ہوجائیگا، کراچی کو دنیا کا ماڈل بنانے کی بجائے اس کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے، چیف جسٹس آف پاکستان مہنگائی کے خلاف از خود نوٹس لیں مظلوم غریب عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں ، پیٹرول پمپس کی بندش پر کراچی کی عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے ایسا لگتا ہے مافیاز حکومت کی رٹ کو چیلنج کر رہا ہے اور حکومت بے بس ہے، پیٹرول کو بنیاد بنا کر مہنگائی کا طوفان لایا جارہا ہے پیٹرول مہنگا کرنے سے پہلے حکومت مزدور کی تنخواہ کم از کم ماہانہ 50ہزار کرئے، مہنگائی نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔#