مختلف حادثات میں تین افراد زخمی
نواب شاہ( نامہ نگار) دو مختلف حادثات میں تین افراد شدید زخمی ۔نواب شاہ سانگھڑ روڈ پر گپچانی کے قریب ایک تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکر اگئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ظہیر احمد شیخ اور عثمان آرائیں شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو پی ایم سی ہاسپٹل نواب شاہ میں داخل کیا گیا ہے ،جب کہ دوسرے حادثہ میں مہران ہائی وے پر دریا خان مری کے قریب ایک کیری وین موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد وقاص آرائیں شدید زخمی ہو گیا ۔