محکمہ کسٹم سکھر کی کاروائی ، کروڑوں روپے مالیت کے آٹو پارٹس برآمد
سکھر(نامہ نگار)محکمہ کسٹم سکھر کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر اسٹنٹ کلیکٹر طارق حسین کی قیادت میں جیکب آباد کے قریب کوئٹہ سے پنجاب کی طرف جانے والے ایک ٹرالر کو روک کر اس میں سے کروڑوں روپے کے نان کسٹم،پیڈ آٹو پارٹس جس میں انجن ،بریک لیدر،ڈیزل پمپ ،ٹائرراڈ ،ویل ڈرم ،کرینک و دیگر سامان شامل ہے برآمدکرلیا اور ٹرالر تحویل میں لے لیا کاروائی کے حوالے سے متعلقہ افسران کا کہنا تھا کہ یہ کاروائی کلیکٹر کسٹم صادق اللہ خان کی ہدایت پر کی گئی ہے برآمد شدہ آٹو پارٹس کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد ہے جو کوئٹہ سے پنجاب لے جائے جارہے تھے۔