اسلام آباد ، شہری زیورات ، 4 گاڑیوں 2 موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، طلائی زیورات ، چارگاڑیوں دو موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تھانہ آئی نائن کو شاہد احمد نے بتایا کہ سیکٹر آئی ایٹ فور میں میرے گھر سے 22 لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ لوہی بھیر کو امین نے بتایا کہ نیشنل پولیس فائونڈیشن میں مدعی کے گھرکے تالے توڑ کر 15 لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ سہالہ کو عبدالمجید نے بتایا کہ تین مسلح ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل نمبرRIV - 7163 ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ رمنا کو نزیر احمد نے بتایا کہ سیکٹر جی الیون تھری میں میری کرولا کار نمبرAJU - 907 گھر کے سامنے سے چوری ہوگئی تھانہ مارگلہ کو شوکت زمان نے بتایا کہ ایف ایٹ مرکز میں میری مہران کار نمبرBU - 486 چوری ہوگئی تھانہ کراچی کمپنی کو ضمیر احمد نے بتایا کہ سیکٹر جی نائن ون میں میری کرولا کار نمبرBQ - 276 پارکنگ سے چوری ہوگئی تھانہ کوہسار کو شہباز مسیح نے بتایا کہ بلیو ایریا سے میری مہران کار نمبرLZO 1466 پارکنگ سے چوری ہوگئی تھانہ مارگلہ کوجہانزیب نے بتایا کہ ای ایٹ میں میرا موٹر سائیکل نمبرBNM - 435 چوری ہوگیا تھانہ کھنہ کو نیئر عباس نے بتایا کہ مدینہ ٹائون سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIM - 1582 گھر کے سامنے سے چوری ہوگیا۔