اوپن یونیورسٹی کے امتحانات2 کے بجائے 16دسمبر سے شروع ہونگے
اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2021 کے ایم اے، ایم ایس سی، ایم کام، ایم بی اے، ایم ایل آئی ایس، ایم ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگراموں کے فائنل امتحانات 16دسمبر سے شروع ہونگے، یاد رہے کہ اِن پروگراموں کے امتحانات پہلے 2دسمبر سے شروع ہونے تھے ۔جن کو بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کرنا پڑا اور پہلے سے ارسال کردہ رول نمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ منسوخ کردی گئی تھیں۔ کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق نئی ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کی جارہی ہے اور نظر ثانی شدہ رول نمبر سلپس بھی طلبہ کو ارسال کی جارہی ہیں۔طلبا و طالبات کو رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنا رول نمبر سلپ ڈان لوڈ کرسکتے ہیں جو امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔واضح رہے کہ ایم ایس سی(فیس ٹو فیس)پروگراموں کے امتحانات کا شیڈول تیار کیا جارہا ہے جسے جلد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردیا جائے گا۔