چوہدری چنگیز خان چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے مشترکہ امیدوار چوہدری چنگیز خان چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ منتخب ہو گئے وہ وائس پریزیڈنٹ شپ کی دوسالہ مدت تک اس عہدے پر فائز رہیں گے جس کے بعد مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے معاہدے کے مطابق جماعت اسلامی کے منتخب کونسلر خالد محمود مرزا اگلی اور اختتامی دوسالہ مدت میں وائس پریذیڈنٹ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وائس پریذیڈنٹ کے انتخاب کے موقع پر سابق وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز نے بطور وائس پریذیڈنٹ چوہدری چنگیز خان کا نام تجویز کیا جس کی ہائوس میں موجود9ارکان نے تائید کر دی جس سے اکثریتی ووٹ حاصل کرنے پر چوہدری چنگیز خان کامیاب قرار دے دیئے گئے ہائوس میں پاکستان تحریک انصاف کے دو ممبران چوہدری نعمان شوکت اور اجمیر خان منتخب ممبران ہیں، وائس پریذیڈنٹ کے انتخاب کے بعد پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ سٹیشن کمانڈر سلمان نذر نے نو منتخب وائس پریذیڈنٹ چوہدری چنگیز خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا ، اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے سی ای او وسیم شاہد، ایڈیشنل محمد حیات ، سیکرٹری حسنین بخاری بھی موجود تھے، قبل ازیں مخصوص نشستوں کسان کیلئے چوہدری خرم صدیق اور اقلیتی نشست کیلئے شہزاد جارج نے بھی بطور ممبر حلف اٹھایا، وائس پریذیڈنٹ کے انتخاب کے موقع پر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ میں گہما گہمی رہی بورڈ ممبران ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے ، اس موقع پر مسلم لیگ) ن( کے راہنماء مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار، سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل ، راجہ ارشد محمود، ملک یاسر رضا ، ملک ثاقب اشرف بھی موجود تھے ، کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے نو منتخب ممبران وارڈ 1 مسلم لیگ(ن) راجہ پر ویز اختر ،وارڈ 2جماعت اسلامی کے یاسر قریشی، وارڈ3جماعت اسلامی مرزا خالد محمود،وارڈ 5 آزاد امیدوار چوہدری شہزاد، وارڈ6مسلم لیگ(ن) ملک اظہر نعیم ، وارڈ7مسلم لیگ(ن) راجہ عرفان امتیاز،وارڈ8پاکستان تحریک انصاف چوہدری نعمان شوکت،وارڈ9مسلم لیگ(ن) محمد جمیل اوروارڈ10 پاکستان تحریک انصاف اجمیر خان شریک ہوئے۔