منشیات کے2 مقدمات میں مجرموں کو 9 سال قید ،45ہزار جرما نہ
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) منشیات کے2 مقدمات میں مجرموں کو مجموعی طور پر9 سال 12 ماہ قید سخت اور45ہزار ر وپے جرمانے کی سزائیں سنادیں ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج مسعود اختر کیانی نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم معین خان کو 5سال6ماہ قیدسخت اور25ہزار ر وپے جرمانے کی سزاسنادی،مجرم معین خان کو وارث خان پولیس نے نومبر 2019میں 2140 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتارکیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج مظفر نواز ملک نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم امجد محمود کو 4سال6ماہ قید سخت اور20ہزار روپے جرمانے کی سز اسنادی،مجرم امجد محمود کو وارث خان پولیس نے اگست 2021میں 1300 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتارکیا تھا،راولپنڈی پولیس نے مجرموںکو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا۔