اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو پنجاب اسمبلی کے اختیارات میں مداخلت سے روکنے کی قرارداد جمع
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے سٹبلشمنٹ ڈویڑن کو پنجاب اسمبلی کے اختیارات میں مداخلت سے روکنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔صوبائی معاملات کے متعلق تمام پوسٹس اور سروسزز کو صوبائی اسمبلی ایکٹ کے ذریعے نافذ کرے گی۔اس کے مطابق پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 تشکیل پایا ہے اور سیکشن 4 کے مطابق صوبائی پوسٹس اور سروسزز کو ریگولیٹ کیا جا رہا ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی رولز آف بزنس کے مطابق صوبائی محکمہ ہے اور چیف سیکریٹری سے اسسٹنٹ کمشنرز تک ساری پوسٹس پر عملداری رکھتا ہے۔