کنکورڈیاکالجزکے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب، انعامات دیئے گئے
لاہور(لیڈی رپورٹر)کنکورڈیاکالجز(بیکن ہاؤس پراجیکٹ)نے حالیہ نتائج میں غیرمعمولی اورشاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبا وطلبات کی حوصلہ افزائی کیلئے پروقار تقریب کاانعقاد کیا۔ تقریب میں طلباوطلبات کوانعام واکرام سے نوازکران کی محنت اور کاوشوں کوبھرپورانداز سے سراہا گیا۔ مسز آمنہ وٹو قصوری مہمان خصوصی کی آمدنے تقریب کوچارچاند لگادیئے۔گروپ ڈائریکٹرعلی رضااوراسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرکنکورڈیاکالج علی بٹ طلبا وطالبات کی بہترین کارکردگی پردادتحسین کیلئے بذات خودموجود تھے۔ تقریب میں طلبہ سراہنے کیلئے کالجز کے پرنسپلز،نیٹ ورک ایسوسی ایٹس، گروپ ڈائریکٹرزاوردیگر اعلیٰ عہدے دارکنکورڈیاکالج موجودتھے۔