این بی پی یونین کے عہدیداروں کے ملک بھر کے ہنگامی دورے
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)این بی پی یونین کے عہدیداروں نے یونین کو متحرک کرنے کے لئے ملک بھر کے ہنگامی دورے شروع کر دئیے۔گذشتہ روز نیشنل بنک کی سی بی اے یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل اکبر چودھری بہالپور ریجن کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچے ۔ پنجاب کے چیئرمین فیاض احمد نے انکا استقبال کیا۔ اکبر چودھری نے کہا کہ انکی یونین ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے اور واحد سی بی اے یونین ہے۔فیاض احمد نے کہا کہ یونین کے بانی غلام میراں کاشمیری نے ملازمین کے حقوق کیلئے جو راستہ متعین کیا ہم اس پر چلتے ہوئے ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔