پی ایس ایل7 میں 100 فیصد شائقین کو سٹیڈیم میں لانے کی تیاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں 100 فیصد شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر پی سی بی اور فرنچائزز متفق ہو گئی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل کے سیزن سیون کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بائیو سکیور ببل اور شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے سے متعلق نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔حتمی فیصلہ این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہوگا۔ذرائع کے مطابق سو فیصد شائقین کو سٹیڈیم داخلے پر اتفاق کر لیا ہے۔فرنچائزز کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ لیگ کرکٹ کا حسن ہیں اور شائقین کے سٹیڈیم میں موجودگی سے ہی میچز کو چار چاند لگاتے ہیں۔پی سی بی اور فرنچائزز نے اتفاق کیا ہے کہ پوری کوشش کی جائیگی کہ100 فیصد شائقین پی ایس ایل سیون کے میچز دیکھنے سٹیڈیم میں آئیں۔ پی ایس ایل سیون کے دوران بائیو سکیورببل میں کھلاڑیوں کوریلیف دینے پر پی سی بی میڈیکل پینل اور فرنچائزز میں بات چیت بھی ہوئی۔ پی ایس ایل کے پچھلے سیزن میں 20 فیصد شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔