دورہ نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 3 قومی کرکٹرز کے نام بھی سامنے آگئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 3 قومی کرکٹرز سابق کپتان سرفراز احمد ، پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر اور فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوگئی، تینوں کھلاڑیوں کو دیگر کھلاڑیوں سے الگ قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اور منیجمنٹ کا گزشتہ روز پہلا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا جسکے نتیجوں کے مطابق 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ جن 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ان میں سے 4 کنفرم کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ دیگر 2 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ایک بار پھر دوبارہ لیے جارہے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق جن 6 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان سکواڈ کے کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کو ہلٹن ہوٹل میں قرنطینہ کرلیا۔