متحدہ عرب امارات نے 8 ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی

متحدہ عرب امارات نے 8 ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاﺅکے باوجود 8 ماہ بعد مساجد میں خصوصی ضابطہ کاراور احتیاطی احکامات کے تحت نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔ متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے جاری ضابطہ کار کے تحت مسجد کے رقبے کے لحاظ سے 30 فیصد افراد ہی نماز جمعہ ادا کرسکیں گے اور اس کا اطلاق 4 دسمبر سے ہوگا۔واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں کورو نا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 62ہزار662 سے تجاوز کر گئی جبکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد563 سے تجاوز کرگئی اور کوروناوائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 151044ہوگئی ہے۔