کراچی میں سردی کی لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہوائوں کی رفتار بڑھ گئی، شہر میں 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔شہر میں معمول سے تیز ہوائیں بلوچستان کے شمال مشرق سے چل رہی ہیں، تیز ہوائوں کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38