جرمنی، کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں جنوری کے آغاز تک توسیع کا فیصلہ

جرمنی نے کورونا وائرس کے باعث ملک میں عائد پابندیوں میں جنوری کے آغاز تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ ملک میں کوویڈ۔19انفیکشن کے واقعات میں فی الحال کسی بڑی کمی کی توقع نہیں۔ 16 ریاستوں کے سربراہان سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے نومبر کے اوائل میں نجی اجتماعات کو محدود کرنے، ریستورانوں، تفریحی مقامات اور ثقافتی مراکز کی بندش سمیت متعدد اقدامات متعارف کرائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انفیکشن کی موجودہ شرح کے پیش نظر یہ پابندیاں اب 20 دسمبر تک نافذ رہیں گی تاہم خدشہ ہے کہ انفیکشن کے واقعات میں غیر متوقع کمی نہ آ نے کے باعث پابندیوں کا اطلاق ہمیں جنوری کے آغاز تک بڑھانا پڑے گا۔