پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری، 522 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروبار کے آغاز سے ابتک ہنڈرڈ انڈیکس میں 522 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آغاز سے ہی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ کاروبار کے آغاز سے اب تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 522 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ 522 پوائنٹس کے اضافے سے40ہزار900پر ٹریڈ ہورہی ہے۔