اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس 40ہزار کی حد سے تجاوز
کراچی( کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمسلسل دوسرے روزبدھ کو بھی کاروبار حصص میںتیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس کی 40 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس514.18پوائنٹس کے اضافے سے 40377.64 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 60.05 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 1کھرب 3ارب 19کروڑ روپے سے زائد بڑھ گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت38.47 فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ رو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی بھرپور خریداری شروع کی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میںا ٓئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے40431پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں40400کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس514.18پوائنٹس کے اضافے سے40377.64پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر378کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،134میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بدھ کو مارکیٹ میں 24کروڑ 19لاکھ46 ہزار292 شیئرز کی خریدوفروخت ہوئی جبکہ گزشتہ روز منگل کو 17کروڑ 47 لاکھ 18 ہزار سے زائد حصص کا کاروبار ہوا تھا۔