نفرت انسان سے نہیں جرم سے کرنی چا ہئے :ملک عمر فاروق
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے کھیل و امور و نوجوانان ملک عمر فاروق نے ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نفرت انسان سے نہیں جرم سے کرنی چا ہئے ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر جیلوں میں قیدیوں کو جیل مینیویل کے مطابق بہترین کھاناو دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جارہی ہیں ، اسیران جیل کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کئی فلاحی پراجیکٹ جاری ہیں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو علی اکبر بھنڈر ، سپرنٹنڈیٹ جیل ساجدبیگ ،ایڈ یشنل سپرنٹنڈنٹ محمد بابر کے علا وہ دیگرافسران ان کے ہمراہ تھے معاون خصوصی نے دورہ کے دوران مختلف بیرکوں خواتین‘ بچوں‘ کچن‘ ہسپتال اور لیبارٹری کامعائنہ کیا اور سکیورٹی و صفائی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔