گوجرانوالہ: ایمپلائز یونین سی بی اے کا افسران کے حق میں مظاہرہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)نیو واسا لیبر یونین سی بی اے گوجرانوالہ کے صدرجہانذیب ارشاد چٹھہ ،مرکزی صدر پی ڈبلیوڈی ورکرز یونین ملک افتخار احمدو دیگر کی قیادت میں پی ایچ اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے عہدیداروں و ملازمین کا دفتر لیبر کے باہر افسران کے حق میں مظاہرہ، ڈائریکٹر لیبر سے ملاقات کرکے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔مقررین نے کہا کہ محکموں کو دبانے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے ۔