دانیال عزیز کے والد کی وفات پر انجینئر خرم دستگیر خان کی تعزیت

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان کی مسلم لیگی رہنمادانیال عزیز کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت گذشتہ روز سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان بزرگ سیاستدان چوہدری انور عزیز کی وفات پر تعزیت کیلئے نارووال گئے اور انکے بیٹے مسلم لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز سے ملاقات کرتے ہوئے انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے مرحوم کے بلنددرجات اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا بھی کی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ بزرگ سیاستدان انور عزیز کی سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں انکی وفات دانیال عزیز اور انکے خاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے دکھ کی گھڑی میں مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکن دانیال عزیز کیساتھ برابر کے شریک ہیں۔