بوائز وگرلز کالجز میں بی ایس کلاسز کا اجراء کیا جارہا ہے:ڈاکٹر مختار حسین

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر مختار حسین شاہ نے تعلیمی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ کے دوران کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز کالجز میں بتدریج بی ایس کلاسز کا اجراء کیا جا رہا ہے، ایوننگ کلاسز بھی شروع کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 28 نومبر گوجرانوالہ کے مرکزی گرلز کالجز سیٹلائٹ ٹاؤن میں بی ایس کی ایوننگ کلاسز کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے جس کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں کی سربراہی میں گوجرانوالہ ڈویژن کے دیہی اور شہری علاقوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کو اعلی تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بی ایس کلاسز کی منظوری حاصل کی جا رہی ہے۔