بلاول بھٹو زرداری کورونا کا شکار ہوگئے
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹؤ زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔معمولی علامات ہیں ،میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔میں گھر بیٹھ کر کام کرتا رہوں گا ۔ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ویڈیو لنک سے خطاب کروں گا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو نے کوروناٹیسٹ کروایا تھا ۔