اولیاء کرام نے حق و صداقت کا پرچم بلند رکھاہے:میاں ابوبکر شرقپوری
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپوری شریف صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری نے کہا کہ اولیاء کرام نے قرآن و سنت پر عمل کرکے علمی و فکری میدان میں حق و صداقت کا پرچم بلند رکھا اور دین کی حفاظت کا فریضہ انجام دیاان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف میں پیرسید نورالحسن شاہ بخاری کے 68ویں دو روزہ سالانہ عرس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پیرسید محمد علی حسنین شاہ بخاری سجادہ نشین،پیرسید علی سجادحیدر شاہ بخاری،پیر میاں قدیر نقشبندی اور دیگر نے کہا کہ پیرسید نورالحسن شاہ بخاری سنت نبوی کا عملی نمونہ اور شریعت اسلامیہ کے عظیم پاسدار تھے اولیاء کرام کی تعلیمات اور فکر کو فروغ دے کر معاشرے سے نفرتوں، تعصبات اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔