اسرائیل نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہاہے:صاحبزادہ داد رضوی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام بڑی گیارویں اور علامہ خادم رضوی کے ایصال ثواب کی تقریب منعقد کی گئی جامع مسجدنورانی حنفیہ غوثیہ آصف کالونی میں تقریب سے خطاب کرتے صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی نے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہاہے فلسطین کی سرزمین پر قابض ہے ، عرب ریاستیں اس ظلم میں اسرائیل کی معاونت کر رہی ہیں،اس موقع پر سٹی صدر پاکستان سنی تحریک عطاالرحمن خان صافی۔ممبران رابطہ کمیٹی محمد فائق قادری،آصف مغل،صغر کریمی و دیگر نے خطاب کیا،علاوہ ازیںمولانا خادم حسین رضوی کے ختم قل کی تقریب جماعت رضائے مصطفیٰ پاکستان کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام میں ہوئی،جس میں علماء محمد حفیظ نیازی، صاحبزادہ محمد رئوف رضوی، صاحبزادہ محمد غوث رضا، صاحبزادہ محمد حامد اکرم، صاحبزادہ محمد احمد رضا، حافظ محمد شفیق رضوی اور مولانا حافظ محمد زاہد رضوی اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔