کائنات کے امام حضرت محمدؐ جیسا کوئی آیانہ ہی قیامت تک آئے گا: سلیم شاہد
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) دنیا میں بہت سے لوگ آئے اور قیامت تک آتے رہیں گے لیکن انبیاء کرام کی جماعت جیسا نہ کوئی آیا ، نہ ہے اور نہ ہی قیامت تک آئے گا کائنات کے امام حضرت محمد ﷺ جیسابھی نہ کوئی آیا اور نہ قیامت تک کوئی آئے گا ان خیالات کا ظہار میں محمد سلیم شاہد چیئرمین سیاسی کمیٹی مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ نے سی پی ایس کانفرنس روم میں سیرت النبی ﷺ سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی شان اور عظمت اللہ تعالیٰ نے کسی اور کو عطا نہیں فرمائی اللہ تعالیٰ نے نبی ﷺ سے کہا کہ اے میرے نبی ﷺ یہ اعلان کر دو ، دنیا والوں کو بتلا دو ، قیامت تک آنے والوں کو بتا دو کہ میرا یہ نبی حضرت محمد ﷺ پوری کائنات کے لئے رحمت بن کر آئے ہے۔