گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کرنا ووٹ کی ہتک ہے:نثار احمد بیگ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی تحصیل کنٹونمنٹ کے جنرل سیکرٹری نثار احمد بیگ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کرکے پیپلزپارٹی اور( ن) لیگ ووٹ کی ہتک کررہی ہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کا اصلی چہرہ عوام بخوبی دیکھ رہے ہیں۔ان دوجماعتوںکی قیادت جمہوریت اور ووٹ کی تقدیس سے کوئی غرض نہیں، یہ ہرقیمت پر اقتدار چاہتے ہیں چاہے اس کے بدلہ میں نظام مفلوج ہوجائے۔