Waqt News
Friday | January 22, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • صدر پیوٹن1.37ارب ڈالر محل کے مالک ہیں، روسی اپوزیشن لیڈر
  • ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
  • لندن کی بسوں کوعارضی ایمبولینس میں تبدیل کردیا گیا
  • سپریم کورٹ نے حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت خارج کردی،
  • بھارت میں کورونا کٹ پہن کرسنارکی دکان پر ڈکیتی کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی کی سڑکوں پر سفر ہو رہا ہے

Nov 26, 2020 9:35 AM, November 26, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کراچی کی سڑکوں پر سفر ہو رہا ہے

کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے ضمیر جعفری کی اس نظم نے سچائی پر سو فیصد اترتے ہوئے  مقبولیت حاصل کی ہے،مگر آج درد دل رکھتے ہوئے اس میں جزوی ترمیم نثر میں موجود ہے کہ،کراچی کی سڑکوں پر سفر ہو رہا ہے۔بس آپ تصور کرتے جائیے اور سفر کرتے جائیے۔اپنی پتلی گلیوں کے اونچے نیچے رستوں پر بمشکل گزر کر ہم بڑی سڑک پر آتے ہیں اگر تو آپ کی چپل دوپٹی والی  ہے پھر تو ٹھیک ہے وگرنہ لاہوری چپلوں میں بہت ہی زیادہ سنبھل کر چلنا پڑتا ہے۔ اب خدا جانے عمر کا تقاضا ہے کہ ہم سے چلا نہیں جاتا ان پتھروں پر، ورنہ تو ایسی حسینائیں بھی دیکھیں ہیں جو پینسل ہیل پہن کر ان ہی ٹوٹی پھوٹی اونچی نیچی سڑکوں پر کھٹ کھٹ چلتی چلی جاتی ہیں خدا جانے کون سی نادیدہ قوت انھیں خراماں خراماں کراچی کی سڑکوں پر چلاتی ہے وللہ عالم۔بڑی سڑک یا چوڑی سڑک کہنے میں تو پورا نام لے کر کہا جاتا ہے ورنہ دن کے بارہ بجے سے رات کے دوبجے تک وہ سڑک فٹ پاتھ مافیا ،ٹھیلے والوں، خوانچہ فروشوں، فقیروں سے آگے تک اوور لوڈ ہوتی ہے۔ مزید برآں موٹر سائیکل حضرات، گاڑی والوں کی گاڑیاں اور رکشہ برادران کے پارکنگ کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ بڑھتے بڑھتے وہ چوڑی سڑک پتلی گلی ہی نظر آتی ہے البتہ صبح صادق میں دیکھیں تو سڑک کی چوڑائی کا اندازہ ہوتا ہے۔ بڑی شاہراہوں کے موڑ کاٹیں کنارے کنارے ٹھیلے والے آج ہر شے سجائے کھڑے ہیں 

اورنگی ٹاون ‘ چھت سے گر کر  33سالہ نوجوان جاں بحق

آپ کو بازار جانے کی نوبت ہی نہیں آتی۔لنڈا بھی سڑک پر‘برگر بھی سڑک پر‘ہے سامان زندگی‘میسر ہے سڑک پر۔ایک زمانہ تھا جب نوجوان طبقہ سائیکلوں پر چند کتابیںکیریئر میں دبائے صبح کالج اور شام میں لائبریری کو جاتے نظر آتے ،آفس جانے والے مرد حضرات ٹفن بکس ہاتھ میں لٹکائے بس اسٹاپ پر نظر آتے، اکا دکا ڈبو کی دکانیں تھیں یا پان والوں کے کیبن تھے۔ جس کے آس پاس ناکام عاشق سوٹے مارتے نظر آتے ۔موٹر سائیکلیں بھی کم تھیں۔ فضائی آلودگی بھی ایسی نہ تھی کہ اب تو سگریٹ کے دھوئیں سے زیادہ گاڑیوں اور ٹرکوں کے دھوئیں ہی ٹی بی کا مریض بنا ڈالتے ہیں۔ اب تو ہر ایرے غیرے نتھو خیرے کے پاس موٹر سائیکل ہے گویا گیم شو میں ملنے والے موٹر سائیکلوں کی کراچی میں بارش برس گئی ہو اور ہر گلی سے پانی کے کین لے کر واٹر پلانٹ کی دکانوں پر کھڑے نظر آتے ہیں۔ پانی والوں کے کاروبار ٹینکر مافیا سے زیادہ چمک اٹھے ہیں۔ اب اتنے پنکچر ٹائروں میں نہیں ہوتے جتنے جوانوں کے پانی سے بھرے کولر گیلن اٹھا اٹھا کر ہوگئے ہیں ۔کس کی کمر میں چک آتی ہے، کسی کی ناف ٹلی تو کسی کا گردہ گیا۔سڑک پر طائرانہ نظر ڈالیں تو دور دور تک دھول مٹی، روڑے کنکر، کچرا تھیلیاں ہی تھیلیاں جا بجا بکھری ہوتی ہیں پہلے پہل تو ہم ’’پچی کاری‘‘کو ہی وہ نادر نمونے سمجھتے تھے جو پان والے حضرات سڑکوں کو اگلدان سمجھ کر نقش ونگار بناتے ہیں مگر جب مطالعہ رواں ہوا تو معلوم ہوا کہ پچی کاری تو لکڑی کے فرنیچر میں کی جاتی ہے جب کہ جو سڑکوں پر کی جاتی ہے وہ ’’پچ کاری‘‘ ہوتی ہے۔کھڈے تو اتنے ہیں کہ جہاں سڑک ہموار ہو تو وہ دکھنے میں اچھی نہیں لگتی اور خوامخواہ ہچکولے لینے کا دل کرتا ہے یا کھودنے کا دل کرتا ہے۔ شاید یہاں سے پانی نکل آئے مگر کچرے اور تھلیوں کے سوا کچھ نہیں نکلنے والا،کبھی کبھی دل یہ بھی کرتا ہے (بندر روڈ سے کیماڑی ‘میری چلی رے گھوڑا گاڑی)والے دور میں چلے جائیں جہاں سڑکیں کشادہ تھیں البتہ پرفیوم والوں کی اتنی دکانیں نہیں تھیں کہ ہم ایسی سڑکوں پر گزر بسر کرتے ۔جہاں جگہ جگہ ٹم ٹم والے گھوڑے اپنا جانوری حق رکھتے ہوئے سڑک پر گندگی کرتے جائیں اور ہمارا سانس لینا محال ہو جائے۔ ویسے یہ کام اب جگہ جگہ مچھلی فروشوں نے ٹھیلے کھڑے کرکے شروع کردیا ہے یا پھر اگر کچرے سے بھرا ٹرک ٹریفک میں ہمارے ساتھ ہی پھنس جائے تو جہان فانی سے قبل از وقت کوچ کرنے کا دل کرتا ہے۔سڑکوں پر کھمبے کم اور زیادہ نظر آتے ہیں جن جھنڈوں کی بہار ہو ہم مہینے کا اندازہ انہی سے لگا لیتے ہیں۔کسی عقلمند نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر یہ ملک کبھی کھدائی میں دریافت ہوا تو موہن جوداڑو اور ہڑپہ کی طرح تہذیب وتمدن کی چیزوں برتن ہتھیار اور زیورات کے بجائے وال چاکنگ کے نمونے نکلیں گے جس سے یہ یقین آجائے گا کہ اس قوم کے جوان باہر ملک کے اقامے، ویزوں،گرین کارڈ کے انتظار میںجب کہ عورتیں بنگالن مائی ،عامل جادوگر کے ایک تعویز سے سوکن کا کام تمام کرنے اور محبوب کو اپنے قدموں میں کرنے کے چکر میں گزر گئیں ۔کچھ عورتیں نئی ریسپیز اور فیشن کی دوڑ میں آگے نکل گئیں، جب کہ بچے پولیو کے قطرے ہی پیتے رہے اور بڑے نہ ہوسکے۔ستم ظریفی تو یہ ہے صاحب کہ اب بچوں سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ چلو راستے میں دیواروں پر لکھے اشتہار پڑھ کر سناو اردو اچھی ہوگی،مگر آہ،کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا؟بس یہ سفر ختم ہو جائے یہی اچھی بات ہے دعا مانگنی پڑتی ہے کہ اگلی دیوار پر کچھ نا لکھا ہو۔اگر پیٹرول ختم ہو جائے تو ادھر آپ پمپ پہ کھڑے ہوتے ہیں کہ ادھر ما نگنے والے اور مانگنے والیوں کا رش لگ جاتاہے غلطی سے کسی کو خیرات دے دیں تو لڑائی شروع ہو جاتی ہے کہ ’’تو نے اس کو دیا مجھے بھی دے‘‘ اور یوں سب کو دیتے دلاتے خود دوسروں سے ماگنے کی نوبت آجاتی ہے اور فقیروں سے بچے تو لٹیروںمیں پھنسے والی بات ہوتی ہے۔جن دنوں آفس جانے کے لیے بس کا بے زاری سے انتظار صبح اور بے چینی سے انتظار شام میں کرتے تھے وقت گزاری کے لیے اخبار کے اسٹال کے قریب کھڑے ہوجاتے اور گنتی کے چند اخبار تھے جن کی شہ سرخیاں پڑھ لیا کرتے تھے۔ دنیا جہان والوں کی خیر خبر وہاں سے مل جاتی ،بقیہ صفحہ نمبر والی خبروں کو بقیہ زندگی کے لیے چھوڑ دیتے ۔ورنہ مفت میں اتنی خبریں کون دیتا ہے پڑھنے کو ۔اب تو اخبارات کی تعداد اتنی زیادہ کہ ان کے نام ہی پڑھتے پڑھتے متعلقہ چنگ چی آجاتی ہے جس میں ہم ٹھس کر پھنس کر بیٹھ جاتے ہیں اور اب تو پیسے خرچ کرکے بھی اپنی دسترس میں موجود پنڈورا باکس کو ایک ٹچ سے کھولنے پر بھی خبریں نہیں پڑھتے باقی سب کچھ پڑھ لیتے ہیں۔خدا خدا کرکے کنٹینروں کی رکاوٹوں،دھرنوں کے احتجاجیوں سے بچ بچا کر منزل مقصود تک پہنچ جاتے ہیں اور چٹھی لکھ دیتے ہیں کہ میں یہاں خیریت سے پہنچ گیا ہوں شام میں سلامتی سے واپس آجاؤں دعا کیجئے گا۔ اگر شہر بھر کے نیٹ سروس بند نہ ہوں تو میسج مل جاتا ہے باقی رہے نام اللہ کا! ہم تو گزر ہی جائیں گے جانے سڑکوں کی قسمت اور حالت کب بدلیں گیں؟

  احتساب کا عمل مایوس کن قوم کی لوٹی رقم واپس نہ آسکی‘ثروت اعجازقادری 
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • ریاض میں میٹرو سروس کا آزمائشی سفر شروع

    Aug 26, 2019 | 13:37
  • احتساب عدالت نے پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس ...

    Jan 14, 2021 | 17:49
  • کراچی: شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آتشزدگی، 3 بچے جاں بحق، 3 ...

    Dec 29, 2020 | 12:13
  • عدالت کاڈی جے بٹ کو رہا کرنے کا حکم

    Dec 10, 2020 | 17:04
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • صدر پیوٹن1.37ارب ڈالر محل کے مالک ہیں، روسی اپوزیشن لیڈر

    Jan 22, 2021 | 15:16
  • ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ...

    Jan 22, 2021 | 15:00
  • لندن کی بسوں کوعارضی ایمبولینس میں تبدیل کردیا گیا

    Jan 22, 2021 | 14:58
  • بھارت میں کورونا کٹ پہن کرسنارکی دکان پر ڈکیتی کرنیوالا ...

    Jan 22, 2021 | 14:46
  • متنازع ٹویٹ پرامریکا میں چینی سفارت خانے کا ٹویٹر اکاﺅنٹ ...

    Jan 22, 2021 | 14:36
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  •  پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا شماریاتی اور ...

    Jan 22, 2021
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • 1

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 2

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 3

    وزیر اعلیٰ کا ساہیوال ڈویژن  کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج

  • 4

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 5

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • ’’نئی امریکی حکومت سے وابستہ توقعات‘‘

    Jan 22, 2021
  • ایک سابق بیورکریٹ کی حسرت ِ ناکام اور حکیم محمد ...

    Jan 22, 2021
  •  اسلام آباد کی سیاست کا باب

    Jan 22, 2021
  • حقیقی جمہوریت کے علمبردار 

    Jan 22, 2021
  • مٹکے سے دریا کی کہانی 

    Jan 22, 2021
  • سلمیٰ ہمایوں کا بطور صدر بہبود ایسوسی ایشن انتخاب

    Jan 22, 2021
  • ’’خواتین -eکامرس کے میدان میں سرگرم‘‘

    Jan 22, 2021
  • وعدے کیا ہوئے 

    Jan 22, 2021
  • عمران خان کا مناظرے کا چیلنج

    Jan 22, 2021
  • 1

      سیاسی راستے

  • 2

     محصورین بنگلہ دیش کے لئے ہر ممکن مدد کا قدم اٹھائیں

  • 3

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 4

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 5

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہء محبت

  • 4

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 5

    صبر 

  • 1

    اعتماد

  • 2

    اشتیاق نگاہیں

  • 3

    عوام 

  • 4

    ثقافت

  • 5

    دنیا 

  • 1

    گنگا

  • 2

    ارمغانِ حجاز

  • 3

    مایوسی 

  • 4

    انقلاب

  • 5

    اسلام 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

     ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفی طلب کرلیا

  • 2

    نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا 15 دن میں اجرا خوش آئند ہے. وزیراعظم

  • 3

    جسٹس (ر)عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر

  • 4

    وفاقی حکومت کا بجلی فی یونٹ ایک روپیہ پچانوے پیسے مہنگی کرنے کا اعلان

  • 5

    خیبرپختونخوا حکومت کا بچوں سے زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف قانون تیار، سزائے ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group