ملکی ثقافت کو فروغ دینا پی ٹی وی کا طرہ امتیا ز ہے : فیاض وڑائچ
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن لاہورمرکزکے جنرل منیجرچودھری فیاض وڑائچ نے کہا ہے کہ ملک کے طول و عرض کی ثقافت کو فروغ دینا اور علاقائی کلچر کے رنگ چار سو بکھیرنا صرف پی ٹی وی کا ہی طرہ امتیاز ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان ٹیلیویژن کے علاقائی چینل پی ٹی وی نیشنل پرلاہور مرکز کے پنجابی کے دونوں پروگرامز کو ناظرین کی طرف سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔