فوک گلوکار شوکت فقیر کل الحمراء میں پرفارم کرینگے
لاہور (کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء ثمن رائے نے کہا ہے کہ تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے سندھ کے فوک گلوکار شوکت فقیر کیساتھ شام ادب و ثقافت کے میدان میں تازہ ہوا کا ایک اور جھونکا ثابت ہوگی، شوکت فقیر کل سہ پہر 4بجے الحمرا ہال نمبر ایک میں پرفارم کرینگے۔