وہاڑی ضلع میں جاری 16 ارب 24 کروڑ کی 735 ترقیاتی سکیموں کا جائزہ
وہاڑی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری 16ارب 24کروڑ 70لاکھ روپے کی 735 ترقیاتی سکیموں کو تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل،ممبر ان صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ،علی رضاخان خاکوانی، ایم این اے چوہدری طاہر اقبال کے نمائندے زاہد اقبال چوہدری اور سجاد خان کھچی نے شرکت کی اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان نے ترقیاتی پراجیکٹس کی فزیکل اور فنانشنلی پراگرس کے بارے میں بریفنگ دی اجلاس میں فراہمی بجلی،سڑکوں کی تعمیر،سالانہ ترقیاتی پروگرام،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام،پنجاب میونسپل سروسز پروگرام،سیپ پروگرام،لوکل گورنمنٹ اے ڈی پی کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا ترقیاتی کام بروقت مکمل نہ ہونے پر متعلقہ محکموں کے افسران پر شدید اظہار برہمی کیا گیا ناقص اور غیر معیاری ترقیاتی کاموں پر متعلقہ ٹھیکیداروں اور افسران کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت اور ناقص کار کر دگی کے حامل ٹھیکیداروں کو فوری بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیا گیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔