لودھراں8بچوں کا باپ گھر میں قتل
لودھراں (نامہ نگار‘ خبر نگار) نواحی قصبہ ڈانوراں میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔ گھر میں موجود عبدالغفار عرف ببّو کا چُھری سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔مقتول آٹھ بچوں کا باپ تھا اور محنت مزدوری کرتا تھا۔ اہلِ خانہ قریبی عزیز ماسٹر رشید مرحوم کے سالانہ ختم پر گئے ھوئے تھے۔ مقتول گھر میں اکیلا تھا اہلیانِ علاقہ کو چار بجے کے قریب واردات کا علم ھوا تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔ پولیس تھانہ صدر اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کو شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے۔