سرکاری اراضی پر قائم دکانوں کے کرائے مارکیٹ ویلیوکے مطابق بڑھانے کی ہدایت
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )حکومت نے ملک بھر میں سرکاری اراضی پر قائم مارکیٹوں کے کرائے مارکیٹ ویلیو کے مطابق بڑھانے کیلئے متعلقہ اداروں کوہدایات جاری کردی ہیں تاکہ مالی خسارے کو پورا کیا جاسکے ملک بھر میں محکمہ اوقاف، ریونیو، ریلوے اور دیگر اداروں کی اربوں روپے کی اراضی پر قائم لوگ معمولی کرایہ ادا کررہے ہیں جبکہ مارکیٹ کے مطابق ان جگہوں کے کرائے 50گنا زیادہ ہیں حکومت نے تمام اداروں کو فی الفور کرائے بڑھانے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔