تیز رفتار بس بے قابو رکشہ اور کار کو ٹکر 2 بچیوں سمیت 4 زخمی
کوٹ ادو(خبر نگار) تیز رفتار بس بے قابو ہو کر سکول جانے والے بچوں کے رکشہ سے ٹکرا کر کار سے ٹکرا جا ٹکرائی، تفصیل کے مطابق تھانہ سناواں کے علاقہ میں گزشتہ روز علی الصبح تیز رفتار بس نمبری216316وی آر ایس تیز رفتاری پر قابونہ رکھتے ہو ئے سکول بچوں کو لے جانے والے دو چنگ چی رکشوں سے ٹکرانے کے بعد آگے جانے والی کار ویگنار نمبری4602 سے ٹکراگئی، کا ڈرائیور حفیظ الرحمان گوراہا سمیت رکشہ پر سوار اسلم چندرڑ،زاہدسہو اور 2سکول کی بچیاں زخمی ہوگئی، نامعلوم بس ڈرائیور بس موقع سے بھگا کر فرار ہو گیا ،زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ،پولیس سناواں نے کار ڈرائیور حفیظ الرحمٰن گوراہا کی مدعیت میں نامعلوم بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔