Waqt News
Saturday | January 23, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں.وزیرداخلہ شیخ رشید احمد
  • آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے.محکمہ موسمیات
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • جنوبی افریقہ ایک مضبوط ٹیم ہے جس کے خلاف کامیابی کے لیے تمام کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ اظہر علی
  • ورلڈ بینک پاکستان میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فائیو جی ، لڑکیوں اور لڑکوں کی تعلیم ،صحت، سبز اور صاف پاکستان اور گڈ گورننس پر توجہ ...

سمندر پاکستانی کس سے شکائت کریں ؟ 

Nov 26, 2020 6:57 AM, November 26, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
سمندر پاکستانی کس سے شکائت کریں ؟ 

 بیرونی دنیا میں مقیم برسرروزگار پاکستانی جنہیں گزشتہ ستر سالوںسے ’’ محب وطن پاکستانی ‘‘ کا لقب ہر حکومت نے دیا ہے اور یہ لقب آج تک جاری ہے جب بھی پاکستان کو زرمبادلہ کی ضرورت پڑتی ہے اور یہ ضرورت ہر وقت رہتی ہے اسوقت بیرون ملک پاکستانیوںکی حب الوطنی او ر محبت کی ہر حکومت کو یاد ستانا شروع کردیتی ہے مگر اگر کوئی یہ بتا سکے کہ ان ’’حب الوطنی ‘‘کے لقب کو سینے سے لگائے پاکستانیوں کو کسی بھی حکومت نے کیا مراعات دی ہے ؟؟ ہاں وزیر اعظم جمالی نے بیرون ملک پاکستانیوںکو یادگار سہولت مہیا کی تھی جسکے تحت وہ بعد از مرگ قومی ائرلائنزمیں بلامعاوضہ اپنی یا اپنے اہل خانہ کی میت کو پاکستان بھیج سکتے ہیں۔ چلیں جمالی صاحب نے زر مبادلہ کمانے والے اس ATM کی بعد از مرگ تو عزت کی ۔ اخراجات پھر بھی ہیں جو میت کے ساتھ جائے گا اس پر تو معاوضہ لازم ہوگا ۔ بیرون ملک پاکستانی خاص طور پر خلیجی ممالک میں برسرروزگار تو وطن پر اپنی جان نچھاور کرتے نہیں تھکتے آج کے اس بین الاقوامی طور پر مہنگائی کے دور میں بھی صرف سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 593.1ملین ڈالر پاکستان بھیجے ہیں ، بیرونی دنیا جہاں کم آمدن والے پاکستانی رہتے ہیں ان میں خلیجی ممالک سے بھیجی جانے والی رقم سعودی عرب کے پاکستانیوںکی رقم کے بشمول 1228. 08 ملین ڈالرز ہے ، جبکہ بقیہ دنیا یور پ اور امریکہ ، برطانیہ ملا کر 503.9 ملین ڈالرز ہے۔ یہ تقابلی جائزہ اس لئے نہیں کہ یورپ اور امریکہ ، برطانیہ میںکم محب وطن ہیں جو ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ میری عرض یہ ہے کہ کسی بھی حکومت نے ماسوائے حب الوطنی کا ’’سوکھا ایوارڈ ‘‘دینے کے کیا کیاہے ؟؟ موجودہ حکومت میںوزارت افرادی قوت کے وزیر کی شکل بیرون ملک پاکستانیوںنے اخبارات اور ٹی وی پر دیکھی ہے۔ یورپ اور امریکہ کے پاکستانی خوش نصیب ہیں کہ انہوںشائد انہیں سامنے سے بھی دیکھا ہو۔ خلیجی ممالک کے خاص طور سعودی عرب کے تارکین وطن یہ شرف حاصل نہ کرسکے ۔ یہ خبر بھی آئی ہے کہ خلیجی ممالک کویت ، دوبئی ، بحرین میں وہ پاکستانی جو چھٹیوںپر وطن گئے تھے اب کروناء وباء کی وجہ سے اعلان کیاگیا ہے انکی واپسی ممکن نہیںہورہی ہے۔ دس ممالک کے افراد کو واپسی کو منع کیا گیا جن میں پاکستان شامل ہے۔ وجہ ان ممالک میں کروناء بتائی گئی ہے ، یہ پابندی لگانے والے کوئی غیر مسلم ممالک نہیں بلکہ خیر سے مسلمان ملک ہیں مگر بھارت جو کروناء میں ڈوبا ہوا ہے ان پر کوئی قدغن نہیں۔ اسی طرح ادارے اپنے ملازمین کی تعداد کم کررہے ہیں وجہ کروناء ہی بتائی جاتی ہے جبکہ پاکستان وہ ملک ہے جو کروناء پر بہترین انداز میں قابو پارہا ہے یہ اور بات ہے حکومت پاکستان نے کروناء کیخلاف اتنا پروپگنڈہ کیا ہے کہ عوام موت کے خوف سے مہنگائی اور بے روزگاری کو بھول گئے ہیں کہ جب زندہ ہی نہیں رہے توپٹرول ، بجلی، آٹا ، چینی ، دال ، سبزی گوشت مہنگا ہو تو کیا فکر ؟؟ سعودی عرب کے بعد اسوقت پاکستان ہی وہ ملک ہے جہاں کروناء سے بھرپور تحفظ فراہم کرنے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔  گذشتہ دنوں حکومت نے زرمبادلہ کی پاکستان آمد کیلئے بیرون ملک ایک مستحسن اقدام اُٹھایا ہے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں مقامی اور غیر ملکی کرنسیوں میں بینک اکاؤنٹ کھولنے اور برقرار رکھنے کی اجازت دی ہے۔اس سے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان آئے گامگر وہاں بھی نوکر شاہی کا شاہانہ مشورہ ، کہ ڈیجیٹل اکائونٹس جو بیرونی ممالک میںمقیم پاکستانیوں نے کھولنے ہیں ا نکی لاکھوں یا کروڑوںکی اشتہاری مہم پاکستانی میڈیا پر صرف کی جارہی ہے جبکہ بیرونی دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو اس اسکیم کی طرف راغب کرنا مقصود ہے ، بیرونی دنیا میں بے شمار ایسے چینلز ، اخبارات جو یا تو پاکستانی چلا رہے ہیں اور حکومت پاکستان کی بغیر کسی فائدہ کے سالوںسے تشہیر کررہے ہیں انکی خدمات نہیں لی جارہیں، ڈیجیٹل اکائونٹ جیسے مستحسن اقدام کو بھی ’’ قرض اتارو ملک بچائو ‘‘کی طرح لگتا ہے سیاسی نعرہ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ورنہ اسکی تشہیر کیلئے بیرون ملک موجود پاکستانی میڈیا کی خدمات لی جاتیں۔ ملکی معیشت کوبہتری کی طرف گامزن کرنے کی خواہاں حزب اختلاف بھی نظرنہیں آتی کہ اس میں شامل جماعتوں نے اپنے دور اقتدار میں زرمبادلہ زیادہ سے زیادہ ملک میں لانے کے متعلق کیا اقدام کیا تھا ؟ پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کے سرفہرست 25 ملکوں میں شامل ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ ملک کے غریب اورمتوسط طبقات بھی معاشی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوں۔ عوام کو اگر اشیائے ضروریہ کی سستے داموں اور مسلسل ترسیل کو یقینی بنا لیا جائے تو حکومت کو اور کوئی پریشانی لاحق نہ ہو گی۔ اسی معاملے پر حکومت کی پوزیشن کمزور ہے اور عام آدمی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ملک میں مہنگائی کی شرح میں عدم استحکام یہ ظاہرکرتا ہے کہ حکومت کے متعلقہ محکمے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی جامع پالیسی بنانے میں اب تک کامیاب نہیں ہو پائے۔ مہنگائی کے ساتھ ساتھ مجھے تو اپنے ملک پر غیر ملکی قرضوں کا بڑھتا ہوا بوجھ بھی وحشت میں ڈال رہا ہے۔ 70کی دہائی سے قرضوں کا سلسلہ رکنے میں ہی نہیں آرہا ہے۔ حیرت یہ ہے کہ جو بھی حکومت آتی ہے۔ وہ قرضوں کا سود ادا کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے مزید قرض لیکر شادیانے بجاتی ہے۔ ہمارے لوگ جفاکش اور صابر ہیں۔ ہر چار سال یا پانچ سال بعد نئی امیدوںکے ساتھ پولنگ بوتھ چلے جاتے ہیں کہ انکی تقدیر کا فیصلہ ہوگا مگر تقدیر ہے کہ بدل کر نہیں دیتی۔ پھر وہی چکر ویو میں پڑ جاتے ہیں یعنی روٹی اور روزگار کی تلاش میں، ہاں دوران انتخاب کہیں کہیں کھانا ضرور مل جاتا ہے۔ جہاں سمندر۔ پہاڑوں اور ریگ زاروں میں تیل۔ سونا۔ تانبا۔ قیمتی پتھر چھپے ہوں۔ جہاں موسم سازگار ہو۔ جہاںزمین زرخیز ہو۔ وہ قوم پہلے قرضے اتارنے کیلئے  مزید قرضے لے۔ مقروض نسلیں پیدا کرتی رہے، کبھی قرض اتارو، کبھی ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوںکو آواز دی جائے اور بیرون ملک پاکستانی بھاگے دوڑے ملک کی خدمت کیلئے حاضر ہوجائیں بدلے میں انہیں پاکستان میں انہیںکیا ملا ؟؟ انکے اہل خانہ غیر محفوظ، پاکستان منتقلی پر اسے سونے کی مرغی سمجھا جائے ؟؟نہ ہی متبادل روزگار کا کوئی منصوبہ بس سیاست ہی سیاست۔

اورنگی ٹاون ‘ چھت سے گر کر  33سالہ نوجوان جاں بحق
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

امیر محمد خان


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستانی سمندر سے 100 ٹن مچھلی کا شکار

    Nov 23, 2020 | 18:01
  • پاکستان کی معیشت، ماشاءاللہ درست راہ پر گامزن ہے : وزیراعظم

    Aug 24, 2020 | 11:00
  • دورہ نیوزی لینڈ:پاکستانی اسکواڈ میں شامل 6ممبران کا کورونا ...

    Nov 26, 2020 | 10:19
  • سمندر پار پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، ...

    Nov 16, 2020 | 16:51
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا ...

    Jan 22, 2021 | 23:00
  • آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور ...

    Jan 22, 2021 | 22:33
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    Jan 22, 2021 | 21:48
  • جنوبی افریقہ ایک مضبوط ٹیم ہے جس کے خلاف کامیابی کے لیے تمام ...

    Jan 22, 2021 | 20:03
  • ورلڈ بینک پاکستان میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فائیو ...

    Jan 22, 2021 | 19:43
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  •  پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا شماریاتی اور ...

    Jan 22, 2021
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • 1

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 2

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 3

    وزیر اعلیٰ کا ساہیوال ڈویژن  کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج

  • 4

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 5

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • ’’نئی امریکی حکومت سے وابستہ توقعات‘‘

    Jan 22, 2021
  • ایک سابق بیورکریٹ کی حسرت ِ ناکام اور حکیم محمد ...

    Jan 22, 2021
  •  اسلام آباد کی سیاست کا باب

    Jan 22, 2021
  • حقیقی جمہوریت کے علمبردار 

    Jan 22, 2021
  • مٹکے سے دریا کی کہانی 

    Jan 22, 2021
  • سلمیٰ ہمایوں کا بطور صدر بہبود ایسوسی ایشن انتخاب

    Jan 22, 2021
  • ’’خواتین -eکامرس کے میدان میں سرگرم‘‘

    Jan 22, 2021
  • وعدے کیا ہوئے 

    Jan 22, 2021
  • عمران خان کا مناظرے کا چیلنج

    Jan 22, 2021
  • 1

      سیاسی راستے

  • 2

     محصورین بنگلہ دیش کے لئے ہر ممکن مدد کا قدم اٹھائیں

  • 3

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 4

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 5

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہء محبت

  • 4

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 5

    صبر 

  • 1

    اعتماد

  • 2

    اشتیاق نگاہیں

  • 3

    عوام 

  • 4

    ثقافت

  • 5

    دنیا 

  • 1

    گنگا

  • 2

    ارمغانِ حجاز

  • 3

    مایوسی 

  • 4

    انقلاب

  • 5

    اسلام 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    صدر پیوٹن1.37ارب ڈالر محل کے مالک ہیں، روسی اپوزیشن لیڈر

  • 2

    ہ چین کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو مفت دے گا:وزیر خارجہ

  • 3

    متنازع ٹویٹ پرامریکا میں چینی سفارت خانے کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بلاک

  • 4

    فائیو جی: حقیقت بن جانے والا خواب 

  • 5

    آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group