Waqt News
Saturday | January 23, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں.وزیرداخلہ شیخ رشید احمد
  • آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے.محکمہ موسمیات
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • جنوبی افریقہ ایک مضبوط ٹیم ہے جس کے خلاف کامیابی کے لیے تمام کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ اظہر علی
  • ورلڈ بینک پاکستان میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فائیو جی ، لڑکیوں اور لڑکوں کی تعلیم ،صحت، سبز اور صاف پاکستان اور گڈ گورننس پر توجہ ...

علامہ اقبال اور خودی 

Nov 26, 2020 6:54 AM, November 26, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
علامہ اقبال اور خودی 

 ایمان کی بنیاد محبت ِالٰہی ہے اور اللہ سے محبت کرنے کی صورت میں یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی جائے (اللہ تعالیٰ کی ذات چونکہ وراء الوریٰ اور نگاہوں سے پوشیدہ ہے اس لئے کوئی انسان اس سے براہِ راست محبت نہیں کر سکتا، صرف آنحضرت ﷺکے واسطہ سے اس ذات ِ بے چوں تک پہنچ سکتا ہے) اور اتباعِ رسولؐ ، بغیر محبتِ رسولؐ نہیں ہو سکتی اس لئے دراصل ایمان کی بنیاد محبت ِرسولؐ ہے۔ 

نظم کے اشعار کا مختصر مطلب پیش ہے۔ 

۱:… انسانی خودی کی ترقی، اور ارتقائے کامل اس بات پر موقوف ہے کہ انسان کلمۂ توحید پر اس طرح ایمان لائے کہ اسکے عمل سے یہ ثابت ہو کہ وہ کائنات میں اللہ کے سوا نہ کسی ہستی سے ڈرتا ہے نہ کسی کی اطاعت کرتا ہے یعنی اللہ کے سوا نہ وہ کسی کو اپنا معبود قرار دیتا ہے، نہ مقصود، نہ مطلوب، اس کا مرنا اور جینا صرف اللہ ہی کیلئے ہے، (یہ کیفیت پیدا نہیں ہو سکتی جب تک اللہ سے شدید محبت نہ ہو) یعنی توحید پر عامل ہونے سے خودی کی مخفی قوتیں بروئے کار آ سکتی ہیں اور وہ اپنے مرتبۂ کمال کو پہنچ سکتی ہے۔ 

اورنگی ٹاون ‘ چھت سے گر کر  33سالہ نوجوان جاں بحق

’’خودی‘‘ کو اگر تیغ سے تشبیہ دی جائے تو جب تک تلوار میں دھار نہ ہو اور کاٹ میں تیزی نہ ہو، تلوار بیکار ہے، اس لئے توحید خودی کیلئے بمنزلہ سان ہے۔ جس طرح سان پر چڑھانے سے تلوار، صحیح معنی میں تلوار بن جاتی ہے، اسی طرح جب مسلمان حقیقی معنی میں موحّد بن جاتا ہے تو اس کی خودی اپنے مرتبۂ کمال کو پہنچ جاتی ہے۔ اسی نکتہ کو اقبالؒ نے یوں بیان کیا ہے: 

چڑھتی ہے جب فقر کی سان پہ تیغِ خودی

ایک سپاہی کی ضرب کرتی ہے کارِ سپاہ

۲:… جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں نمرود نے خدائی کا دعویٰ کیا تھا اور اللہ کے بندوں کو اپنی پرستش پر مجبور کیا تھا، اسی طرح موجودہ زمانہ میں کئی نمرود پیدا ہو گئے ہیںجو خدائی کا دعویٰ کر کے، اللہ کے بندوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ آج کوئی اللہ کا بندہ ایسا پیدا ہو، جو عصر حاضر کے بتوں کو پاش پاش کر دے۔ حقیقت ِحال تو یہ ہے کہ یہ دنیا تو ایک صنم کدہ ہے اور پرستش اور اطاعت کے لائق صرف اللہ کی ذات ہے۔ 

  احتساب کا عمل مایوس کن قوم کی لوٹی رقم واپس نہ آسکی‘ثروت اعجازقادری 

۳:… اقبالؒ مسلمان سے مخاطب ہے کہ اے مسلمان! اگر تو نے اس دنیائے فانی سے دل لگایا ہے تو بلاشبہ تو نے ’’متاعِ غرور‘‘ کا سودا کیا ہے۔ اقبالؒ نے یہاں دنیا کی زندگی کو قرآنی تعلیم کے مطابق متاعِ غرور یعنی دھوکہ کی پونجی قرار دیا ہے۔ جیسا کہ اللہ فرماتا ہے: 

وَمَا الْحَیٰوۃُ الدُّنْیَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ۔ [الحدید:۲۰]

’’نہیں ہے دنیا کی زندگی مگر دھوکہ کی پونجی‘‘

اقبالؒ کہتے ہیں کہ نہ اس دنیا کی کوئی اصلیت ہے اور نہ اس کا سود و زیاں کوئی حقیقت رکھتا ہے۔ کیونکہ اللہ کے سوا نہ کوئی معبود ہے، نہ مقصود ، نہ مطلوب!!

جناح اسپتال کے ملازمین کا  اپ گریڈیشن اور پرموشن کا مطالبہ

۴:… اقبالؒ کہتے ہیں کہ دنیا اور اسکے متعلقات مثلاً مال و دولت، بیوی بچے، رشتہ دار اور مادی سامانِ آرائش، جن کیلئے تو اللہ اور اسکے احکام سے رُوگردانی کرتا ہے۔ یہ سب بے حقیقت اور فانی چیزیں ہیں، یہ سب تیرے وہم و گمان کے تراشے ہوئے بت ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے سوا، مسلم کا نہ کوئی معبود ہو سکتا ہے نہ مطلوب نہ مقصود۔ اللہ ہی ایک مستقل، قائم بالذات اور باقی ہستی ہے۔ وہی اس لائق ہے کہ اس سے محبت کی جائے۔ 

۵:… اقبالؒ نے ’’اسرارِ خودی‘‘ میں درج ذیل شعر کے ذریعے، یہ بات واضح کی ہے کہ زندگی زمانہ کی ہی ایک شان ہے اور زمانہ کا وجود زندگی ہی سے وابستہ ہے یعنی زندگی نہ ہو تو زمانہ کا تصور نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ جب تصور کرنے والا ہی نہیں تو تصور کون کرے گا؟ اسی لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ ’’زمانہ کو بُرا مت کہو‘‘۔ 

فوڈ ڈلیوری کی آڑ میںلوٹ مار کی ویڈیومنظرعام پر آگئی

زندگی دہر است و دہر از زندگی است

لَا تَسُبُّوا الدَّھْر فرمانِ نبیؐ است

انسان کو سب سے زیادہ توجہ اس بات پر دینی چاہئے کہ زندگی کا مقصد کیا ہے؟ رہا ’’زمان‘‘ یا ’’زمانہ‘‘ ، تو وہ ہماری زندگی (حیات) ہی کا دوسرا نا م ہے اور اس کا تصور زندگی ہی سے وابستہ ہے۔ حیات خود اللہ تعالیٰ کے حکم سے موجود ہوتی ہے، جیساکہ قرآن حکیم میں ارشاد ہے: 

قُلِ الرُّوْحُ مِنْ اَمْرِ رَبِّیْ وَمَآ اُوْتِیْتُمْ مِّنَ الْعِلْمِ اِلَّا قَلِیْلًا۔ [الاسرائ:۸۵]

پاکستان میں کینسر کی شرح میں ہولناک اضافہ 

’’آپ کہہ دیجئے کہ روح میرے رب کے ’’اَمر‘‘ سے موجود ہوتی ہے اور تم لوگ اس کی حقیقت سے آگاہ نہیں ہو سکتے کیونکہ تمہیں حقائقِ اشیاء کا بہت قلیل علم دیا گیا ہے‘‘۔ یعنی روح کی ماہیت عقلِ انسانی کی دسترس سے بالاتر ہے اور زمان و مکان کا تصور خود روح یا حیات سے وابستہ ہے، اس لئے اسکی حقیقت سمجھنا بہت دشوار ہے۔ بقولِ اقبال ؒ صرف وہ شخص زمانہ کی حقیقت کو سمجھ سکتا ہے جو ’’خودی‘‘ کی حقیقت سمجھ سکتا ہے، جب تک نفس کی معرفت حاصل نہ ہو، زمان و مکان کی ماہیت یا حقیقت معلوم نہیں ہو سکتی۔ 

۶:… لا الٰہ الا اللہ ایک ایسی حقیقت ثابتہ ہے کہ ہر وقت اور ہر حال میں درست ہے۔ عموماً لوگ موسمِ بہار میں موسیقی پسند کرتے ہیں لیکن یہ ’’لا الٰہ الا اللہ‘‘ کا نغمہ ایسا دلپذیر ہے کہ بہار ہو یا خزاں، ہر موسم میں دل کو بھاتا ہے۔ یعنی توحیدِ الٰہی زندگی کی ہر حالت میں انسان کو روحانی سکون اور طمانیت عطا کر سکتی ہے۔ 

۷:… اگرچہ مسلمانوں کے دل و دماغ میں مختلف اقسام کے بُت پوشیدہ نہیں اور وہ توحید کی حقیقت سے بیگانہ ہو چکے ہیں لیکن میں تو بہرحال اسلام کا پیغام دنیا کو عموماً اور مسلمانوں کو خصوصاً سناؤں گا کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود یا حاکم نہیں ہے۔ چنانچہ اسی مضمون کو بانگِ درا میں یوں ادا کیا ہے: 

سروری زیبا فقط اس ذاتِ بے ہمتا کو ہے

حکمراں ہے اِک وہی ، باقی بُتانِ آزریتن بہ تقدیر

اسی قرآں میں ہے اب ترکِ جہاں کی تعلیم

جس نے مومن کو بنایا مہ و پرویں کا امیر

’تن بہ تقدیر‘ ہے آج ان کے عمل کا انداز

تھی نہاں جن کے ارادوں میں خدا کی تقدیر

تھا جو ’ناخوب‘ بتدریج وہی ’خوب‘ ہوا

کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر

اقبالؒ کہتے ہیں قرآن مجید نے مسلمانوں کو ایمان کے ساتھ، عملِ صالح، جدوجہد، سعی پیہم اور جہاد کا حکم دیا تھا۔ چنانچہ اس تعلیم کی بدولت مسلمان دنیا میں حکمران بن گئے، لیکن غیراسلامی تصوف کے زیرِاثر آ کر مسلمانوں نے قرآنی تعلیمات کو پسِ پشت ڈال دیا۔ اور ترکِ دنیا کا غلط اصول اختیار کر لیا۔ اور یہ سمجھ لیا کہ اسلام ترکِ دنیا کا حکم دیتا ہے۔ حالانکہ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ پہلے دنیا کو فتح کرو، تاکہ اسلامی نظام قائم ہو سکے، پھر دنیا اور اس کی لذات کو اللہ کی خوشنودی کے لئے قربان کر دو۔ چنانچہ فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کی سطوت کے سامنے قیصر و کسریٰ لرزہ براندام تھے لیکن وہ پیوند لگی ہوئی قمیض پہنتے تھے اور چٹائی پر سوتے تھے۔ 

۲:… ایک زمانہ تھا مسلمان کے ارادوں میں مشیت ِایزدی پوشیدہ تھی، تائیدِ ایزدی ان کے ساتھ ہوتی تھی۔ جب مسلمانوں نے احکامِ الٰہی سے روگردانی کر لی تو اللہ نے بھی انہیں بھُلا دیا۔ آج مسلمان عملِ صالح سے کنارہ کر کے تقدیر پر بھروسہ کئے بیٹھے ہیں۔ حالانکہ خدا کی تقدیر یعنی اس کا قانون یہ ہے کہ: 

لَیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰی۔ [النجم:۳۹]

انسان کو اللہ وہی عطا کرتا ہے جس کیلئے وہ کوشش کرتا ہے۔ اقبالؒ کے مطابق، مسلمانوں نے تقدیر کا غلط مفہوم دماغوں میں جاگزیں کر لیا ہے۔ چنانچہ ایک جگہ اسی مضمون کو یوں ادا کیا ہے: 

معنی تقدیر کم فہمیدۂ

نے خدا را نے خودی را دیدۂ

’’اے مسلمان! تو نے تقدیر کا مفہوم ہی نہیں سمجھا، اور اسکی وجہ یہ ہے کہ نہ تجھے اللہ کی معرفت حاصل ہے اور نہ ہی تو اپنی خودی کی حقیقت سے آگاہ ہے‘‘۔  (ختم شد)

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

چودھری رفاقت علی


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • علامہ اقبال کا یوم ولادت سوموار کو منایاجائیگا

    Nov 07, 2020 | 12:36
  • لاہور میں دھند کا راج، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ...

    Jan 09, 2021 | 10:16
  • واپڈا اور ایس ایس جی سی نے نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ...

    Dec 18, 2020 | 18:03
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عالمی قوتیں ملک کے امن کو سبوتاژ اور سی پیک کو نقصان پہنچانا ...

    Jan 22, 2021 | 23:00
  • آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور ...

    Jan 22, 2021 | 22:33
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    Jan 22, 2021 | 21:48
  • جنوبی افریقہ ایک مضبوط ٹیم ہے جس کے خلاف کامیابی کے لیے تمام ...

    Jan 22, 2021 | 20:03
  • ورلڈ بینک پاکستان میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فائیو ...

    Jan 22, 2021 | 19:43
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  •  پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا شماریاتی اور ...

    Jan 22, 2021
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • 1

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 2

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 3

    وزیر اعلیٰ کا ساہیوال ڈویژن  کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج

  • 4

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 5

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • ’’نئی امریکی حکومت سے وابستہ توقعات‘‘

    Jan 22, 2021
  • ایک سابق بیورکریٹ کی حسرت ِ ناکام اور حکیم محمد ...

    Jan 22, 2021
  •  اسلام آباد کی سیاست کا باب

    Jan 22, 2021
  • حقیقی جمہوریت کے علمبردار 

    Jan 22, 2021
  • مٹکے سے دریا کی کہانی 

    Jan 22, 2021
  • سلمیٰ ہمایوں کا بطور صدر بہبود ایسوسی ایشن انتخاب

    Jan 22, 2021
  • ’’خواتین -eکامرس کے میدان میں سرگرم‘‘

    Jan 22, 2021
  • وعدے کیا ہوئے 

    Jan 22, 2021
  • عمران خان کا مناظرے کا چیلنج

    Jan 22, 2021
  • 1

      سیاسی راستے

  • 2

     محصورین بنگلہ دیش کے لئے ہر ممکن مدد کا قدم اٹھائیں

  • 3

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 4

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 5

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہء محبت

  • 4

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 5

    صبر 

  • 1

    اعتماد

  • 2

    اشتیاق نگاہیں

  • 3

    عوام 

  • 4

    ثقافت

  • 5

    دنیا 

  • 1

    گنگا

  • 2

    ارمغانِ حجاز

  • 3

    مایوسی 

  • 4

    انقلاب

  • 5

    اسلام 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    صدر پیوٹن1.37ارب ڈالر محل کے مالک ہیں، روسی اپوزیشن لیڈر

  • 2

    ہ چین کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو مفت دے گا:وزیر خارجہ

  • 3

    متنازع ٹویٹ پرامریکا میں چینی سفارت خانے کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بلاک

  • 4

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغانستان سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ بچہ والدین کے حوالے کر ...

  • 5

    چین نے زمین کے مشاہدے کا 100پی بی ڈیٹا اکٹھا کر لیا

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group