ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے نئے تعینات اے ایس پیز کی ملاقات
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے لاہور کے مختلف سرکلز میں نئے تعینات ہونیوالے اے ایس پیز سے ملاقات کی۔ ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل اے ایس پی شاہ زیب،ایس ڈی پی او ڈیفنس اے ایس پی سلیمان ظفر ،ایس ڈی پی او شمالی چھائونی اے ایس پی بشریٰ نثار، ایس ڈی پی او برکی اے ایس پی سدرہ خان اورایس ڈی پی او رائے ونڈ سرکل اے ایس پی حسیب جاوید ملاقات میں شامل تھے۔ انہوں نے نئے ایس ڈی پی اوز کی کیرئیرمیں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیااور کہا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ شہریوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں۔اے ایس پیز نے بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عزم کیا۔