سی ای اے ٹی ای سی کا پاکستان کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار
اسلام آ باد(نوائے وقت رپورٹ ) یانگسی ریور ڈیلٹا انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن کمیٹی اور چائنہ یورپ ایسوسی ایشن فار ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوپریشن (سی ای اے ٹی ای سی) نے پاکستان کے ساتھ اپنے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ گوادر پرو کے مطابق سی ای اے ٹی ای سی کے سکریٹری جنرل چائو ہاو فنگ اور نائب صدر کے سکریٹری تامی سو ، نے شنگھائی میں پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔ انہوں نے شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر حسین حیدرنے پاک چین دوستی کی تعریف کی اور پاکستان میں غیرملکی تجارت کیلئے حالات بارے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک بی آر آئی ملک کی حیثیت سے پاکستان چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور اس کی معاشی ترقی کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ہم سی ای اے ٹی ای سی اور دریائے یانگسی کے علاقے کے ساتھ بھی تعاون کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لئے سازگار ماحول سے خوشہے۔ تقریبا 75 فی صد اشیا پر صفر یا کم محصولات ہیں ، اور درآمدات اور برآمدات پر کم پابندیاں ہیں۔ چائونے گوادر پرو کو بتایا کہ سی ای اے ٹی ای سی نے پہلے چین اور یورپ کے مابین تعاون پر توجہ دی اور ان کا پاکستانی حکومت اور کاروباری اداروں سے زیادہ رابطہ نہیں تھا۔ لیکن اس ملاقات کے ذریعے ، انہوں نے واقعتا پاکستان اور چین کے مابین اچھی دوستی کو محسوس کیا۔ ملاقات نے سی ای اے ٹی ای سی کو پاکستان میں تجارت ، صنعتی پالیسی ، اور کاروباری ماحول کے بارے میں زایدہ معلو مات حاصل کرنے کے قابل بنایا۔ اس نے باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو بھی فروغ دیا۔ انہوں نے کہا مستقبل میں تجارت اور صنعتی تعاون کی بنیاد رکھنے کے لئے دونوں فریقوں نے شہری ماحول کو فروغ دینے کی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور دونوں علاقوں کے کاروباری اداروں کے مابین کاروباری رابطوں پر اتفاق رائے کیا۔ چاؤ نے کہا کہ اگرچہ دریائے یانگسی ڈیلٹا ایشیاء پیسیفک خطے کا دروازہ ہے اسے صرف ایشیاء پیسیفک خطے تک محدود نہیں کرنا چاہئے۔ چین کی قومی حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے کے لئے دریائے یانگسی ڈیلٹا کی علاقائیہم ہاہنگ ترقی کو عالمی تناظرپر کھولنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون سے دریائے ینگسی ڈیلٹا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے فروغ میں مدد ملے گی۔