ترکی نے بھی کورونا کی ویکسین تیار کرلی
ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نے مقامی سطح پر کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے جو اپریل 2021 میں دستیاب ہوجائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی جماعت کی پارلیمانی پارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردگان نے کورونا ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین پوری دنیا کے انسانوں کو دستیاب ہونی چاہیے، ویکسین کے بارے میں پہلے اپنے ملک کی بات کرنا خود غرضانہ سوچ ہے۔ ترکی میں تیار کی گئی ویکسین کے ٹرائلز حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، دوا ساز کمپنی نے ویکسین کی تیاری شروع کردی ہے اور اپریل 2021 میں یہ مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔