پنگریو مرکز صحت میں ڈاکٹرز اور ایمبولینس کی عدم موجودگی کے باعث طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ ایمبولنس، ڈاکٹرز اور عملے کی عدم موجودگی کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔بدین کے علاقے پنگریو مرکز صحت میں ڈاکٹرز اور ایمبولینس کی عدم موجودگی کے باعث طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ نویں جماعت کا طالب علم تالاب میں پھسل کر شدید زخمی ہوگیا۔ طالب علم کو نیم بے ہوشی کی حالت میں مرکز صحت لایا گیا لیکن مرکز صحت میں ڈاکٹرز اور عملہ کی عدم موجودگی کے ساتھ ساتھ ایمبولینس بھی موجود نہیں تھی جس کے باعث طالب علم کو کسی اسپتال بھی منتقل نہیں کیا جا سکا۔ شہریوں نے ڈاکٹرز، عملے اور ایمبولینس کی عدم موجودگی پر شدید احتجاج کیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024