جاپان کے دورے پر آئے پوپ فرانسس نے شاہ جاپان نارو ہیتو اور فوکو شیما سانحے کے متاثرین سے ملاقات کی۔پوپ فرانسس نے فوکو شیما سانحے کے متاثرین کے لیے مزید امداد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خطے کے شہری ایسا محسوس کر رہے ہیں کہ جیسے انہیں فراموش کر دیا گیا ہے۔ پاپائے اعظم نے کہا کہ جاپانی پادریوں نے جوہری توانائی کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔پوپ فرانسس نے گزشتہ روز دوسری جنگ عظیم کے دوران ایٹمی حملوں میں تباہ ہونے والے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی کا بھی دورہ کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38