چین کے نائب وزیراعظم لیو ہی اور امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائیزر اور وزیر خزانہ سٹیون منو چن سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال ہوا ،لیو ہی چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی سیاسی بیورو کے رکن اور چین امریکہ جامع اقتصادی مذاکرات میں چینی وفد کے سربراہ ہیں۔ٹیلی فونک بات چیت کے دوران فریقین نے دوطرفہ تحفظات سے متعلق مسائل حل کرنے پر بات چیت کی، اور ان مسائل کو مناسب انداز میں حل کرکے اتفاق رائے کرنے پر تبادلہ خیال کیا فریق معاہدے کے پہلے مرحلے میں باقی رہ جانے والے مسائل پر مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا،چین کے وزیر تجارت ژونگ شن ،پیپلز بنک آف چائنہ کے گورنر ای گینگ اور قومی ترقی واصلاحات کمیشن کے وائس چیئرمین ننگ جز ہی بھی بات چیت میں شامل تھے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024