چین کے نائب وزیر خارجہ زنگ زے گوانگ نے چین میں متعین امریکی سفیر ٹیری برانسٹڈ کو دفترِ خارجہ میں طلب کیا اور امریکی کانگریس کی جانب سے نام نہاد ”ہانگ کانگ انسانی حقوق اور جمہوریت ایکٹ“ کی منظوری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چین کے تحفظات کا اظہار کیا۔ زنگ زے گوانگ نے کہا کہ ہانگ کانگ چین کا ہانگ کانگ ہے اور ہانگ کانگ کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے، جس میں کسی بھی دوسرے ملک کو مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔امریکہ کا مذکورہ ایکٹ چین کے خلاف ،ہانگ کانگ میں افراتفری کا باعث بننے والے فسادات کی حمایت اور معاونت ہے جو بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطی کو سدھارے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو بند کرے ورنہ نتائج کا ذمہ دار امریکہ خود ہوگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024