تھر کے علاقے میں صحت کی بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث 9 بچے انتقال کرگئے۔
انتظامیہ کے مطابق تھرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض سے 9 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔
مٹھی کے سول اسپتال میں نومولود سميت 5 بچے، ننگرپارکر کے اسپتال ميں 3 بچے اور چھا چھرو میں ڈیڑھ ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 54 ہوگئی۔دوسری جانب تھر کے متعدد اسپتالوں میں اب بھی کئی بچے زیر علاج ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک رواں سال 757 بچے غذائی قلت کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ واضح رہے کہ سول اسپتال مٹھی سمیت تحصیل اسپتالوں اور دیہاتی علاقوں میں بنی ڈسپینسریز میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ادھر سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی امدادی گندم کی تقيسم بھی 3 ماہ سے بند کردی گئی ۔