شاہ محمود قریشی اور ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کا پاکستان میں مالیاتی نظام کی ترقی پر تبادلہ خیال
قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ اورہالینڈکی ملکہ میکسیما نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جس میں پاکستان میں مالیاتی نظام کی ترقی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پروزیرخارجہ نے انہیں مالیاتی نظام کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی کو بتایا کہ قومی مالیاتی حکمت عملی اور2023 تک اس پرعملدرآمدسے روزگارکے تیس لاکھ نئے مواقع پیدا ہونے اورچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری میں اضافے کے ذریعے ساڑھے پانچ ارب ڈالرکی اضافی برآمدات متوقع ہیں۔نمائند ہ خصوصی نے خواتین کومالی خدمات تک ترجیحی بنیادپررسائی فراہم کرنے اورمالیاتی خدمات میںFintech ٹیکنالوجی کے استعمال کوفروغ دینے کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔