اسلامی تعاون تنظیم کے قیام کی پچاس سالہ تقریبات جدہ میں شروع ہوگئی ہیں۔
اس سلسلے میں آج ''مشترکہ اسلامی اقدام کے امکانات'' کے عنوان سے ایک بڑا سمپوزیم ہورہاہے جس میں تنظیم کومزیدفعال اوراس کے کردارمیں اضافے کے امور کاجائزہ لیاجائے گا۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹریوسف Al-Othaimeen نے اس موقع پر ایک پیغام میں کہاکہ تنظیم مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے جس میں مسئلہ فلسطین کاحل اور دہشت گردی اور پُرتشددانتہاپسندی کاخاتمہ شامل ہیں۔اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان سمپوزیم اوردوسری تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے پہلے ہی جدہ پہنچ چکی ہیں۔