ربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کے پلان اے اور بی کی ناکامی کے بعد آل پارٹیز کانفرنس آج طلب کر لی گئی،اس دوران آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے پلان اے اور بی کی ناکامی کے بعد آج آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی گئی ہے ،اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے وزیراعظم عمران خان سے استعفی مانگنے کے لیے اسلام آباد میں آزادی مارچ اور دھرنا دیا تھا،جس میں ملک بھر سے کارکنوں نے شرکت کی تھی ،جبکہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت متحدہ اپوزیشن کی حمایت بھی حاصل تھی۔جے یو آئی (ف) کا اسلام آباد میں دھرنا چند روز جاری رہا جس کے بعد جےیو آئی (ف) نے پلان بی پر عملدر آمد کیا جس کے تحت ملک بھر کی اہم شاہراؤں کو بند کیا گیا جو کہ جلد ہی ناکام ہو گیا ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024