کراچی :شارع نوجہاں میں سسرالیوں کا ایک اور مبینہ تشدد سامنے آگیا۔مریم 2016 میں ناظم آباد سے شارع نوجہاں شادی ہوکر گئی تھی۔متاثرہ خاتوں مریم نے الزام لگایا ہے کہ میری ساس نند اور شوہر تینوں ملکر مجھ پر تشدد کرتے تھے ۔مجھے بلیچ اور نسوار کا پانی پلاتے تھے۔ مریم نے مزید کہی کہ تین روز قبل جاں سے ماردینے کے خوف سے اپنے شوہر کے گھر سے والد کے گھر پہنچی۔کپڑے دھونے والے برتنوں میں کھنا دیا جاتا تھا ۔پولیس نے بتایا ہے کہ مریم کا شوہر سجاد علی تحال مفرور ہے ۔ مریم کی والدہ نے سجاد کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطا لبہ کر دیا۔ مریم نے اپنے شوہر سے علیدگہی کا مطالبہ کردیا۔زرائع نے بتایا ہے کہ عباسی شہید اپتال میں لیڈی ایم ایل او نا ہونے کے باعث میڈکل ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں بن پائی۔ میڈیکل رپورٹ کل صبح تک آنے کا انتظار ہے ۔اس کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024