نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،واں مالی سال شمالی جنوبی وسطی پنجاب میں 3 اعلیٰ معیار کی یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی: وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کی نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کی انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔نوجوانوں کو معیاری تعلیمی مواقع کی فراہمی ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔نوجوانوں کی تربیت کیلئے سکل ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ رواں مالی سال شمالی جنوبی وسطی پنجاب میں 3 اعلیٰ معیار کی یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔ان یونیورسٹیو ں کے قیام کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کرائی جا رہی ہے۔